وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من تنتر اور منی تنتر‘ کو ملک کی جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ کچھ لوگ پارلیمنٹ جیسے ادارہ کو مسترد کرنے میں مصروف ہیں، جس سے غریبوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں جاگرن فورم کی افتتاحی
تقریر میں بالواسطہ طور پر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ من تنتر (من مرضی) سے ملک چلانا چاہتے ہیں، لیکن انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ من تنتر سے ملک نہیں چلتا۔
انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے نہیں دی جا رہی ہے